ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے کہ آپکے پاس بہت شاٹس ہوں، بیٹرز کو ہر قسم کی شاٹس آنی چاہئے یہی اسکے آگے چل کر کام آئیںگی : قومی کرکٹر

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم راولپنڈیز کے کھلاڑی کامران غلام کا کہنا ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے مواقع ملنے چاہئیے تھے ویسے نہیں ملے میں نے ہر طرز کی کرکٹ میں پرفارم کیا ہے ڈومیسٹک کرکٹ مسلسل کھیل رہا ہوں وہ اٹھا کر دیکھ لیں اس میں مسلسل پرفارمنس ہے۔ 

پاکستان کی جانب سے 6 ٹیسٹ اور 11 ون ڈے میچز میں نمائندگی کرنے والے بیٹر کامران غلام کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹی ٹونٹی کے بعد پی ایس ایل میں پرفارم کر کے کم بیک کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ماڈرن ڈے کرکٹ میں اسٹرائیک ریٹ جتنا اچھا ہو گا اتنا ٹیم کے لیے بہتر ہے لیکن پلیئنگ 11 میں ایک اننگز بنانے والے پلیئر کی بھی ضرورت ہمیشہ رہتی ہے نیشنل ٹی ٹوئنٹی سے اچھی فارم حاصل کی اور اب پی ایس ایل کی شروعات اچھی ہیں۔

کامران غلام نے کہا کہ صرف ریڈ بال میں ہی نہیں میری وائٹ بال کرکٹ میں بھی میری کارکردگی اچھی رہی ہے مجھے جہاں بھی موقع ملا میں نے پرفارم کیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کامران غلام نے کہا کہ میں بھی ماڈرن کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیل رہا ہوں کرکٹ ایڈوانس ہو گئی ہے ماڈرن ڈے کرکٹ کی ڈیمانڈ ہے کہ آپ کے پاس بہت شاٹس ہوں بیٹرز کو ہر قسم کی شاٹس آنی چاہئے یہی اس کے آگے چل کر کام آئیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ میں ماڈرن ڈے کرکٹ کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں اور اس کے لئے تیار ہوں، حال ہی میں میرا اسٹرائیک ریٹ 200 رہا ہے مجھے اندازہ ہے کہ پرفارمنس کروں گا تو قومی ٹیم میں جگہ بنے گی اسی پر فوکس کر رہا ہوں۔