مذاکرات کا دوسرا دور؛ جے ڈی وینس کے بھی اسلام آباد آنے کی تصدیق

واشنگٹن (وائس آف ایشیا) ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بھی اسلام آباد آنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بی بی سی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ ’ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جائیں گے‘، ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے صدر ٹرمپ کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر کے داماد جیرڈ کشنر کے پہلے ہی پیر کے روز اسلام آباد پہینچنے کی تصدیق ہوچکی ہے، ایران کے ساتھ مذاکرات کے پہلے دور میں بھی ان شخصیات نے ہی پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
بتایا جارہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے مذاکرات اسلام آباد میں آئندہ ہفتے ہونے کا امکان روشن ہوگیا کیوں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ میرے نمائندے مذاکرات کیلئے کل شام اسلام آباد پہنچ جائیں گے، ہم ایک بہت ہی منصفانہ اور معقول ڈیل کی پیشکش کر رہے ہیں، مجھے امید ہے کہ ایرانی اسے قبول کرلیں گے کیونکہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو امریکہ ایران میں ہر ایک پاور پلانٹ اور ہر ایک پل کو نشانہ بنائے گا، جس سے وہ تیزی سے نیچے آئیں گے، وہ آسانی سے نیچے آئیں گے یعنی اگر وہ ڈیل نہیں مانتے تو یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی کہ پھر میں نے وہ کرنا ہے جو ایران کے ساتھ دوسرے صدور کو پچھلے 47 سالوں میں کرنا چاہیئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کل آبنائے ہرمز میں گولیاں چلانے کا فیصلہ کیا، جو ہمارے جنگ بندی معاہدے کی سراسر خلاف ورزی ہے، ایک فرانسیسی بحری جہاز اور برطانیہ کا ایک مال بردار جہاز ایران کی اس فائرنگ کا نشانہ بنے، ایران نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے کو بند کر رہے ہیں جو کہ عجیب بات ہے، کیونکہ ہماری ناکہ بندی نے اسے پہلے ہی بند کر دیا ہے، وہ جانے بغیر ہماری مدد کر رہے ہیں، امریکہ نے کچھ نہیں کھویا، درحقیقت بہت سے بحری جہاز اس وقت امریکہ، ٹیکساس، لوزیانا اور الاسکا کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top