ایران نے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے وفد بھیجنے پر رضامندی سے انکار کردیا

تہران (وائس آف ایشیا) ایران کی جانب سے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے وفد بھیجنے پر رضامندی سے انکار کردیا گیا۔ سرکاری ایرانی نیوز ایجنسی ارنا کے مطابق ایران نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے امن مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت پر رضامندی ظاہر کی ہے، جس کے بارے میں امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ کل ہونے والے ہیں۔
ایران کا مؤقف ہے کہ واشنگٹن کے ضرورت سے زیادہ مطالبات، غیر حقیقی توقعات، مؤقف میں مسلسل تبدیلی، بار بار تضادات اور جاری بحری ناکہ بندی، جس کو ہم جنگ بندی کی خلاف ورزی سمجھتے ہیں، ان حالات میں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کے بارے میں شائع ہونے والی خبریں درست نہیں ہیں، امریکہ کی طرف سے شائع ہونے والی خبریں ان کی میڈیا گیم ہے اور ایران پر دباؤ ڈالنے کے لیے الزام تراشی کا حصہ ہے۔

قبل ازیں امریکی میڈیا نے ذرائع سے ایرانی مذاکراتی ٹیم کے منگل کو اسلام آباد پہنچنے کی خبر دی تھی، امریکی چینل نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم امریکہ سے مذاکرات کیلئے منگل کو پاکستان پہنچے گی، ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہوگی، جو توقع کر رہے ہیں کہ بدھ کو جنگ بندی میں توسیع کا علامتی مشترکہ اعلان ہوگا۔ امریکی چینل نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے، اگر امریکی اور ایرانی صدور پاکستان گئے تو ان کا خصوصی اجلاس ہوگا، جس کے بعد مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے جائیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top