میں نے زیادہ کھا کر وزن کم کیا، آسٹریلوی فٹنس کوچ کا دعویٰ
میں نے زیادہ کھا کر وزن کم کیا، آسٹریلوی فٹنس کوچ کا دعویٰ
کم کھانا اور کیلوریز گھٹانا ہر فرد کیلئے موثر طریقہ نہیں، میٹابولز، ہارمون اور غذا سے متعلق جسم کا ردعمل بھی اہم کردار نبھاتے ہیں، ماہرین
سڈنی (وائس آف ایشیا)آسٹریلوی فٹنس کوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ زیادہ پروٹین اور سبزیاں کھانے سے جسمانی چربی کم ہوسکتی ہے۔ماہرین کے مطابق وزن کی کمی کیلئے کم کھانا اور کیلوریز گھٹانا ہر فرد کیلئے موثرطریقہ نہیں، میٹابولز، ہارمون اور غذا سے متعلق جسم کا ردعمل بھی اہم کردار نبھاتے ہیں، ماہرین کے مطابق سخت ڈائٹنگ طویل مدت میں نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی فٹنس کوچ نے اپنی مثال دی اور بتایا کہ میں نے زیادہ کھا کر وزن کم کیا،ان کے مطابق ماضی میں کم کھانے، کاربوہائیڈریٹس کم کرنے اور ہر کیلوری گننے جیسے مشورے نقصان دہ ثابت ہوئے جس سے مسلز کمزور اور ہارمونز متاثر ہوئے۔آسٹریلوی فٹنس کوچ کے مطابق روزانہ جسمانی وزن کے مطابق مناسب مقدار میں پروٹین لینا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہ چربی کم کرنے اور مسلز کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔



تبصرہ کریں