گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندار فتح ,حلقہ 218 کی طرف سے تقریب جشن کا اہتمام
ملتان( )گلگت بلتستان الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی شاندار فتح پر پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے صوبائی حلقہ 218 کی طرف سے صوبائی صدر ملک افتخار علی، اور جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ کے زیر اہتمام تقریب جشن کا اہتمام کیا گیا تقریب سے مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، سٹی صدر ملک نسیم حسین، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ، ڈویژنل نائب صدر آفتاب علی خان بابر، ڈویژنل نائب صدر سلیم شہزادسینئر نائب صدر سٹی میاں منظور قادری، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران بشیر، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی شاہد رضا صدیقی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سٹی حاجی امین ساجد، صدر انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ مہر شاکر، روف لودھی، نذیر کاٹھیا، شبیر علوی، جمیل بھٹی، حاجی طاہر، شبیر قریشی، امیر گیلانی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری ربانی خان کاکڑ نےگلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ ساز کامیابی پر پارٹی قیادت،گلگت بلتستان کے باشعور عوام اور تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تاریخ ساز کامیابی پر پارٹی قیادت،گلگت بلتستان کے باشعور عوام اور تمام جیالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے جس محنت ، عوامی رابطہ مہم، مضبوط سیاسی بیانیے اور دوراندیش وژن کے ساتھ انتخابی مہم چلائی، وہ قابلِ تحسین ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل کو سمجھا ، ان کے اعتماد کو بحال کیا اور انہیں ایک روشن مستقبل کا یقین دلایا۔ گلگت بلتستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں کہ انہیں قانون ساز اسمبلی اور اپنی الگ آئینی و سیاسی شناخت کا حق پاکستان پیپلزپارٹی نے دیا۔یہی وجہ ہے کہ آج بھی عوام کا اعتماد پیپلزپارٹی پر قائم ہے۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان پیپلزپارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو ترقی ، خوشحالی، جمہوری استحکام اور عوامی فلاح کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔آنے والے آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے فتح و کامرانی کے جھنڈے گاڑھے گی اور آئیندہ چاہے بلدیاتی الیکشن ہوں یا عام انتخابات پاکستان پیپلزپارٹی پورے ملک میں واضح اکثریت حاصل کرکے پاکستان کو دوبارہ ترقی ، استحکام اور خوشحالی کی منزل کی طرف لے جائے گی پاکستان پیپلزپارٹی ایک حقیقی عوامی جماعت ہے جس کی جڑیں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مضبوطی سے موجود ہیں اور یہی عوامی طاقت اس کی سب سے بڑی قوت ہے۔ اس تقریب جشن میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور جیالوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقض بھی کیا اس تقریب جشن میں درود خان خلجی، رشد حفیظ، سلیم اللہ، اشفاق قریشی، سلیم رحمانی، خالد بھائی، منیر درزی، اسلم قریشی، شیریف، عابد بھولا، اشفاق بلا، ریاض، رمضان کاٹھیا، عاطف کاٹھیا، شاہد کاٹھیا، کامران، ماجد، عرفان، اسلم، پرویز، کاشف سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی اور پارٹی ترانوں پر رقص کیا اور فضا میں جئے بھٹو، چاروں صوبوں کی زنجیر بلاول بھٹو بے بینظر، قدم بڑھاو بلاول بھٹو ہم تمھارے ساتھ ہیں کے نعرے گونجتے رہے۔
ملتان، گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کی شاندار فتح پر پیپلزپارٹی صوبائی حلقہ 218 کی طرف سے صوبائی صدر ملک افتخار علی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک رمضان کمبوہ کے زیر اہتمام تقریب جشن میں مہمان خصوصی پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ملک نسیم لابر، ملک افتخار علی، رمضان کمبوہ، آفتاب علی خان بابر، سلیم شہزاد، خواجہ عمران، چوہدری یاسین، منظور قادری، شاہد رضا صدیقی، مہر شاکر، آمین ساجد، روف لودھی، نذیر کاٹھیا، شبیر علوی، حاجی طاہر، شبیر قریشی، امیر گیلانی و دیگر شریک ہیں اور اس موقع پر مٹھائی تقسیم کی جا رہی ہے
