ملتان (۔ ) آ ل پاکستان ورکرز اتحاد فیڈریشن جنوبی پنجاب کے وائس چیئرمین چوہدری اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا خواجہ فریدسوشل سکیورٹی ہسپتال میں دوائیاں نایاب ہو گئی غریب مزدوروں کے لیے دوائیاں بھی موجود نہیں ہیں اگر مزدور دوائیوں کے انچارج ڈی ایم ایس ڈاکٹر شہزاد انور کے پاس مزدور دوائیوں کے لیے جاتے ہیں کہ یہ دوائیاں یہاں پر موجود نہیں ہیں تو ڈاکٹر صاحب کہتے ہیں اگر زیادہ ضروری ہے تو اپنے پیسوں سے بازار سے دوائیاں لے لو ہمارے پاس دوائیاں نہیں ہیں اور کہا اؤٹ دور میں پینے کا پانی بھی موجود نہیں ہے اور ٹھنڈے پانی کے کولر بھی خراب ہو چکے ہیں اور اے سی بھی کام نہیں کرتے اگر ڈاکٹر شہزاد کے پاس شکایت لگائی جائے تو وہ کہتے ہیں ڈاکٹر حضرات اپنے پیسوں سے اس کو صحیح کروا لیں اور مریضوں سے وہ بدتمیزی بھی کرتے ہیں جو ناقابل برداشت ہے اور کہا جب کہ اس کے برعکس ایڈمن بلاک میں تمام سہولتیں موجود ہیں پینے کا ٹھنڈا پانی بھی موجود ہے اور اے سی بھی چل رہے ہیں۔ہم ڈاکٹر شہزاد انور سے پوچھنا چاہتے ہیں کیا اؤٹ ڈور میں انسان نہیں ہے کیا غریب مریض انسان نہیں ہے کیا وہاں بیٹھے ہوئے ڈاکٹر انسان نہیں ہیں ہم صوہائی وزیر،کمشنرسو شل سکیورٹی ہسپتال اور ایم ایس ڈاکٹر عابدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مریضوں کا خیال رکھا جائے اور ڈاکٹر شہزاد کو سمجھایا جائے کہ وہ مریضوں سے بدتمیزی سے پیش نہ ائی ورنہ ہم خواجہ فرید ہسپتال کے سامنے یہ احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ واری خواجہ فرید سوشل سیکورٹی ہسپتال کی انتظامیہ پر ہوگی اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی نائب صدر محترمہ نسیمہ شاہین، رانا عبدالجبار، ملک بشیر،چودری شہزاد بھی موجود تھے۔
