صدر وفاق المدارس الشیعہ نے” شعبہ تبلیغات“ قائم کردیا،علامہ شہنشاہ نقوی ، علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نگران مقرر

 صدر وفاق المدارس الشیعہ نے” شعبہ تبلیغات“ قائم کردیا،علامہ شہنشاہ نقوی ، علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نگران مقرر
” مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات“ بھی تشکیل دے دی گئی
علامہ شہنشاہ حسین نقوی کی آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ملاقات ،تبلیغی معاملات پر تبادلہ خیال
آپ پہلے سے ہی تبلیغات کا کام کر رہے ہیں ، شعبہ تبلیغات کی نگرانی سے فعالیت بڑھے گی ، حافظ ریاض نجفی کی گفتگو
لاہور( ) صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی نے” شعبہ تبلیغات“ قائم کر کے معروف مبلغ علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ شیخ شبیر حسن میثمی کو نگران مقرر کردیا ہے ۔انہوں نے واضح کیا ہے دینی فکری اور تبلیغی میدان میں شعبہ تبلیغات موثر خدمات سرانجام دے گا۔ معاشرے میں دینی شعور کو فروغ دینے کے لیے یہ شعبہ مبلغین کی فکری رہنمائی، دینی اجتماعات اور معاشرتی اصلاح کی پروگراموں کو منظم انداز میں ترتیب دے گا تاکہ نئی نسل کو قرآنی تعلیمات اور سیرت رسول و اہل بیت علیہم السلام سے روشناس کروایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وفاق المدارس سے ملحقہ دینی تعلیمی اداروں میں دینی تبلیغ، اخلاقی تربیت اور وحدت امت کے فروغ میں موثر کردار موثر ادارہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممتاز علمائے کرام علامہ شہنشاہ حسین نقوی اورعلامہ شیخ شبیرحسن میثمی کی علمی بصیرت اور تبلیغی تجربہ شعبہ تبلیغات کی فعالیت میں اہم کردار ادا کرے گا۔وفاق المدارس الشیعہ نے طالبات کے مدارس دینیہ کا نظم و ضبط بہتر بنانے اور کارکردگی کے لیے” مجلس مشاورت برائے مدارس طالبات“ بھی تشکیل دے دی ہے۔جس میں ملک بھر سے آٹھ پرنسپل صاحبان کو شامل کیا گیا ہے۔دریں اثنا، علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے رئیس الوفاق المدارس آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں ملاقات کی اور ملی تبلیغی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔حافظ ریاض نجفی نے شعبہ تبلیغات کا نگران مقرر ہونے پر انہیں مبارکبا پیش کی اور کہا کہ وہ پاکستان اور دنیا بھر میں پہلے سے ہی تبلیغات کا کام کر رہے ہیں ،ہم سمجھتے ہیں کہ شعبہ تبلیغات کی نگرانی آپ کے سپرد کرنے سے اس کی فعالیت بڑھے گی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ ہوگا۔
..جاری کردہ: مولاناملک محمد اشرف ۔۔۔۔۔ سیکرٹری نشرو اشاعت ۔۔۔03413938635

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top