دیپالپور،غلام محی الدین سٹونی اور احمر نے مل کر عرشمان کو نا معلوم جگہ پر لے جاکر بدفعلی کر ڈالی

غلام محی الدین سٹونی اور احمر نے مل کر عرشمان کو نا معلوم جگہ پر لے جاکر بدفعلی کر ڈالی
ر اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے، مرزا محمد اویس
دیپالپور(وائس آف ایشیا) گزشتہ روز مرزا محمد اویس ولد محمد نواز کا بیٹامحمد عرشمان جو کہ خلیل آباد کالونی کا رہائشی اور آٹھویں کلاس کا طالب علم ہے۔ گھر سے جے جے سنوکر کلب پر گیا اور سنوکر کھیل رہا تھا کہ وہاں پر غلام محی الدین سٹونی اور محمد احمر ولد نعیم عرشمان کو ورغلا پھسلا کر وہاں سے نا معلوم جگہ پر لے گئے اور وہاں پر بچے کو ہراساں کیا اور بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا اور بچے کو مارا پیٹا بچے کی رونے کی آواز سن کر ورثان کو اطلاع ہوئی ورثان کے پہنچنے پرملزمان فرار ہو گئے۔ رانا طیب اور محمد عبداللہ نے موقع پر ملزمان کو بھاگتے ہوئے دیکھا ۔ مرزا محمد اویس ولد محمد نواز نے ایف آئی آر درج کروادی ہے اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اورہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔مزید یہ کہ ان لوگوں کا یہ مشغلہ ہے کہ سنوکر پر آنے والے بچوں کو ورغلا پھسلا کر لے جاتے ہیں اور یہ گھناؤنا کام کر تے ہیں۔ ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top