دیپال پور(ارشاد احمد شاد سے)دیپالپور میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے اور شہریوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے میونسپل کمیٹی دیپالپور میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و ایم ڈی ستھرا پنجاب عبدالجبار گجر اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں پاکستان پریس کلب دیپالپور کے صدر چوھدری سعید انور سنگوکا نائب صدر زاھد مقصود لکھوی کے علاوہ تحصیل بھر کے تمام پریس کلبز کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے
عبدالجبار گجر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر کے لیے اس مرتبہ ایک لاکھ اناسی ہزار شاپر بیگز تیار کیے گئے ہیں جو گھر گھر پہنچائے جائیں گے تاکہ شہری قربانی کی آلائشیں انہی بیگز میں ڈالیں انہوں نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کے لیے لوڈر رکشے اور دیگر مشینری تین روز تک مسلسل کام کرے گی 66 یونین کونسلز میں اس مرتبہ مربوط صفائی کا نظام تشکیل دیا گیا ہے جس میں ہزاروں سینٹری ورکرز ہمہ وقت موجود رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے دوران “ستھرا پنجاب” مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ آلائشوں کی بروقت تلفی اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ شہری بھی عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ گے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ نے کہا کہ تحصیل بھر کے صحافی صفائی مہم کی کامیابی کے لیے انتظامیہ کا ساتھ دیں اور موثر آواز بنےصحافیوں نے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اسے مزید فعال بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔
مختلف صحافیوں نے عوامی نشاندہی پر سابق مذبحہ خانہ میں جانوروں کی چربی پگھلانے کے باعث پیدا ہونے والی بدبو اور تعفن سے اہل علاقہ کو نجات دلانے پر اسسٹنٹ کمشنر دیپال پور فیصل شہزاد چیمہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت کارروائی کے ذریعے عرصہ دراز سے جاری اس گھناؤنے عمل کو بند کروایا گیا، جس پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اجلاس میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی فاروق ارشاد کلاسن، میونسپل آفیسر حاجی محمد نواز کھوکھر، میاں نعیم احمد بھٹہ، تحصیل منیجر ستھرا پنجاب محمد فہد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
