شادی کی جلدی نہیں، والدین کی طلاق نے سوچ بدل دی، سارہ علی خان
ْممبئی (وائس آف ایشیا) بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ میں صرف شادی کیلئے شادی کرنے پر یقین نہیں رکھتی، صحیح انسان کا انتظار کرنا بہتر سمجھتی ہوں۔ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ انسان اپنے تجربات و اردگرد دیکھے گئے حالات سے سیکھتا ہے، میں نے دیکھا ہے کہ شادیاں ناکام بھی ہو سکتی ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ صحیح شخص کا انتظار کیا جائے۔
سارہ علی خان نے کہا کہ ان تجربات نے مجھے سکھایا کہ صرف ایک پارٹنر ہونے کیلئے رشتے میں آنا ضروری نہیں، اگر شادی نہ بھی ہو تو میں اس کیساتھ ٹھیک ہوں، جب صحیح وقت آئے گا تب ہی شادی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے خود کو مکمل کرنے کیلئے کسی اور کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، میں کسی ایسے شخص کی تلاش میں نہیں ہوں جو مجھے مکمل کرے۔اداکارہ کے مطابق خود سے مطمئن اور خوش رہنا سب سے اہم چیز ہے۔
