پروفیسر مختار احمد میموریل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ
اولڈ راوینز ،سردار گروپ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور( وائس آف ایشیا)پروفیسر مختار احمد میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں اولڈ راوینز اور سردار گروپ نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔علی گڑھ کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں سردار گروپ نے نووا میڈ کو 61 رنز سے شکست دی ۔سردار گروپ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 220رنز بنائے ،جواب میں نووا میڈ کی ٹیم 148رنز بناسکی ۔دوسرے میچ میں اولڈ راوینز نے یونی سوفٹ وئیر کو 3وکٹوں سے پچھار دیا۔یونی سوفٹ ویئر کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 152 رنز بنائے،جواب میں اولڈ راوینز کی ٹیم نے ہدف 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
