کپس کالج اوکاڑہ اورڈسٹرکٹ اوکاڑہ بارکے مابین تعلیم دوست یادداشتِ مفاہمت پر دستخط
ڈاءریکٹر کپس کالج اوکاڑہ اور صدر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری کے ہمراہ معاہدے پر دستخط
اوکاڑہ(ارشاد احمد شاد سے)کپس کالج اوکاڑہ اورڈسٹرکٹ اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے مابین ایک شاندار تعلیم دوست یادداشتِ مفاہمت (MOU) پر دستخط کیے گءے۔اس موقع پر ڈاءریکٹر کپس کالج اوکاڑہ محمد زاہد چوہدری اور صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ چوہدری فاروق اشرف سنگوکاایڈووکیٹ ہاءی کورٹ نے طارق نسیم منگن جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے ہمراہ معاہدے پر دستخط کیے۔ یادداشتِ مفاہمت کے تحت اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے معزز وکلاء کے بچوں کو کپس کالج میں ماہانہ ٹیوشن فیس پر 50 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جاءے گی۔ اس اقدام کو تعلیمی فروغ، باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزاءی اور وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا گیا۔اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین نے اس مثالی تعلیمی تعاون پر کپس کوچنگ کلاسز کی انتظامیہ، بالخصوص محمد زاہد چوہدری کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس کاوش کو معاشرے میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے نہایت مثبت پیشرفت قرار دیا۔ تقریب میں اشرف سرفراز پرنسپل کپس کالج اوکاڑہ ،پروفیسر عاصم اشرف ایڈمن کپس کالج اوکاڑہ ،محمد ابراہیم زاہد چوہدری،راؤ محمد اشرف خان ممبر پنجاب بار کونسل چیءرمین اینٹی کرپشن کمیٹی پنجاب بار کونسل ،امجد پرویز چوہدری ممبر پنجاب بار کونسل چیءرمین لیگل ایڈ کمیٹی اور مس کنڈکٹ کمیٹی ،شیخ نجم الثاقب سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ،غلام مصطفیٰ صادق سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ ،چوہدری ریاض سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ نے خصوصی شرکت کی۔ حاضرین تقریب نے اس تعلیمی کاوش کو بے حد سراہا اور اس یادداشتِ مفاہمت کو اوکاڑہ میں تعلیمی ترقی اور سماجی خدمت کے ایک کامیاب اور بامقصد اقدام کے طور پر قرار دیا۔ “یہ مفاہمتی یادداشت تعلیم کی ترویج اور نءی نسل کے روشن مستقبل کے لیے کپس کالج اوکاڑہ اور اوکاڑہ بار ایسوسی ایشن کا یہ اشتراک ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔”
